افغانستان،مرکزی بینک کے5ملازمین اغواکےبعدقتل


رومیصہ ملکویب ایڈیٹر

10th April, 2020
افغانستان

افغانستان کےمرکزی بینک کے 5 ملازمین کومبینہ طورپرطالبان جنگجوؤں نےاغواکرکےقتل کردیا۔

افغان میڈیاکےمطابق صوبےہرات میں ملک کےمرکزی بینک کے 5 ملازمین کوڈیوٹی مکمل کرنےکےبعد گھرجانےکےدوران اغواکرلیاگیاتھابعدازاں ایک ویران جگہ سےپانچوں ملازمین کی تشددزدہ لاشیں مل گئی ہیں۔

ہرات پولیس کےترجمان عبدالاحد ولی زادہ نےملازمین کےاغوااورقتل کی ذمہ داری طالبان پرعائد کرتے ہوئے میڈیا کوبتایاکہ پانچوں ملازمین نےاپنی نقل وحرکت کےحوالےسےمطلع نہیں کیاتھاجس کےباعث وہ جنگجوؤں کےہاتھ لگ گئے۔

گزشتہ روزبھی صوبےہرات میں سرکاری اسکول کے 5 اساتذہ کواغواکرکےایک کوقتل کردیاگیاتھا۔ مقتول استادکی تشدد زدہ لاش کی تصاویرسوشل میڈیاپروائرل کی گئی تھیں۔

گورنرہرات نےاس واقعےکی ذمہ داری بھی طالبان پرعائدکی تھی۔

دوسری جانب طالبان کی جانب سےسرکاری بینک ملازمین،اساتذہ  کےاغواپرکسی قسم کاتبصرہ سامنے نہیں آیاہے۔