Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلڈ گروپ (اے) والے ہوشیار ہوجائیں، کورونا حملہ کرسکتاہے

Now Reading:

بلڈ گروپ (اے) والے ہوشیار ہوجائیں، کورونا حملہ کرسکتاہے
صحتیاب مریضوں

کرونا وائرس کے خوف نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ رکھا ہے اورتیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ چین نے زبردست اقدامات کے باعث اسے شکست دینا شروع کردی ہے۔

ایک برطانوی ویب سائٹ کے مطابق چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر” ووہان “میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہواہے کہ بلڈ گروپ اے “ والے افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے سب سے زیادہ امکانات ہیں جبکہ دوسری طرف جن افراد کا بلڈ گروپ ”او” ہے ان کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے سب سے کم امکانات ہیں ۔ یہ انکشاف چین میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد پر کی جانے والی تحقیق کے دوران ہوا ہے ۔

ڈیلی میل کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ تحقیق کے مطابق ووہان کی آبادی میں 34 فیصد لوگوں میں بلڈ گروپ ” او” پایا جاتا ہے جبکہ بلڈ گروپ “اے”رکھنے والوں کی شرح 32 فیصد ہے۔

کوروناسے متاثر افراد کی فہرست میں جن افراد کا بلڈ گروپ “او” تھا ان کی شرح 25فیصد رہی جبکہ دوسری جانب بلڈ گروپ “اے” والے افراد کی شرح 41 فیصد تھی۔

چین کے صوبے ” ہوبائے “ میں تین ہسپتالوں سے محققین نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 2 ہزار 173 افراد کے نمونے حاصل کیے جن میں وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے 206 افراد بھی شامل تھے ۔تحقیق کے دوران ان افرادکے نمونوں کا موازنا وووہان میں ہی موجود 3694 صحت مند افراد کے نمونوں کے ساتھ کیا گیا جو کہ اسی علاقے میں رہ رہے تھے ۔

Advertisement

مرنے والے 206 افراد میں سے 85 کا بلڈ گروپ ”اے” تھا جو کہ مجموعی ہلاکتوں کا 41 فیصد ہے جبکہ وائر س کے باعث مرنے والوں میں صرف 52 افراد ایسے تھےجن کا بلڈ گروپ “او” تھا جوکہ اموات کا ایک چوتھائی تھا اور اموات کا 25 فیصد بنتا ہے۔ چین کے 11 ملین کی آباد ی والے شہر ووہان میں 34 فیصد لوگ ایسے ہیں جن کا بلڈ گروپ ”اے “ ہے ۔

تحقیق میں بتایا گیاہے کہ بلڈ گروپ ”اے “والے افراد کو اپنا زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ   پر پرشائع کی گئی ہے ۔Medrxivوائرس سے متاثر ہونے کے امکانات کم سے کم ہو ں، یہ تحقیق آن لائن

تحقیق کے مطابق چین میں بشمول اموات وائرس سے متاثر ہونے والے تمام افراد میں سے جن افراد کا بلڈ گروپ اے تھا ان کی شرح 38 فیصد رہی جبکہ بلڈگروپ ”او“ والے افراد کی تعداد 26 فیصد تھی ۔

لیبارٹری آف ایکسپریمنٹل ہیماٹولوجی کے محقق گاﺅ ینگ دائی نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تحقیق ممکنہ طورپرطبی حکام کیلیے مدد گار ثابت ہوگی لیکن عام شہریوں کو اس اعدادو شمار کو بہت زیادہ سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرآپ کا بلڈ گروپ اے ہے تو اس میں پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں کیونکہ اس یہ مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ آپ سو فیصد کورونا سے متاثر ہوں گے ۔اگر آپ کا بلڈ گروپ ”او“ہے تو اس کا بھی یہ مطلب نہیں کہ بالکل محفوظ ہیں ، اس لیے آپ کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر