Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہاں! مجھے پیار ہوگیا ہےلیکن نام نہیں بتاؤں گی

Now Reading:

ہاں! مجھے پیار ہوگیا ہےلیکن نام نہیں بتاؤں گی
ماہرہ خان

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ  ’’ہاں! میرا خیال ہے کہ مجھے پیار ہوگیا ہے۔ اس کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے لیکن نام نہیں بتاؤں گی، اس معاملے میں شرمیلی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں وہمی ہرگز نہیں ہوں لیکن زندگی نے جو سبق دیا ہے اس میں نظر وغیرہ لگتے نہیں دیکھنا چاہتی ہوں، پیارومحبت صرف الفاظ نہیں ہیں بلکہ اپنے اندر بہت بڑی طاقت رکھتے ہیں جو زخموں کو مندمل کردیتے ہیں جب کہ ظلم و رعونت قتل کردیتے ہیں۔

ممتاز اداکارہ و ہدایت کارہ ثمینہ پیرزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بیٹے کے ساتھ بہت اچھا وقت گزر رہا ہے اورزندگی کی وہ چھوٹی چھوٹی حقیقتیں جنہیں ہم عام طور پر نظر انداز کردیتے ہیں آشکار ہو رہی ہیں اور سمجھ آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا ساڑھے دس سال کا بیٹا اذلان تو لاک ڈاؤن سے لطف اندوز ہو رہا ہے کیونکہ انہیں چھٹیاں لگ رہی ہیں اور پھر اماں ملی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈھیر ساری باتیں کرتے ہیں اور ساتھ فلمیں دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی میری طرح رات جاگنے کے عادی ہیں تو صبح طلوع سحر دیکھنے پہ اصرار کرتے ہیں۔

اداکارہ  کا کہنا تھا کہ اذلان کافی مصروف ہوتے ہیں کیونکہ ہوم ورک ہے اورآن لائن کلاسز بھی ہیں مگر فلموں کے شوقین مجھ سے بہت سے سوالات کرتے ہیں، بچے کے ساتھ وقت گزاررہی ہوں اور یہی اس وقت کی سب سے بڑی خوبصورتی ہے حالانکہ میں کام کی دھتی ہوں۔

Advertisement

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئےماہرہ نے انتہائی پراعتماد لہجے میں کہا کہ کورونا چلا جائے گا لیکن ابھی مسئلہ یہ ہے کہ کچھ لوگوں کو سمجھ نہیں ہے کہ گھر پہ رہنا کیوں ضروری ہے؟ اورکچھ چیزوں کو چھوڑنا کیوں لازمی ہے؟

ثمینہ پیزادہ کی جانب سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہاں! یہ ٹھیک ہے کہ ہم بہت جلد بھول جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی سوچ رہی تھی کہ کیا ہم موجودہ وقت کو بھول جائیں گے؟ اورکیا دوبارہ سے اسی مصروفیت کے دور میں چلے جائیں گے؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہمیں یاد ہوگا کہ ایک ایسا بھی وقت آیا تھا کہ جب زندگی رک گئی تھی؟ انہوں نے بتایا کہ میں کوئی کتاب یا کہانی نہیں لکھ رہی ہوں لیکن ایسے ہی جو خیالات مجھے آتے ہیں اورجو سوچتی ہوں وہ لکھ رہی ہوں اور مشاہدات قلمبند کررہی ہوں۔

کورونا وائرس کے حوالے سے انہوں نے میزبان ثمینہ پیرزادہ سے ووہان، چین اور نیویارک، امریکہ کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے سخت افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ دوست احباب اور عزیز رشتہ دار ہیں اور ان سے ملنا بھی ہے مگر موجودہ حالات میں یہ بہتر نہیں ہے۔ انہوں نے تلقین کی کہ جہاں ہجوم ہو وہاں تو ہرگز نہ جائیں کیونکہ آپ کو معلوم نہیں ہے کہ کون کہاں تھا؟ اور کس سے ملا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وائرل ویڈیوز پر حریم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
16 گانوں پر مشتمل ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ریلیز
ودیا بالن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی
اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر نہ ہوں، مشی خان
پریانکا چوپڑا کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر
اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر