Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہورمیں خریداری کیلئے ماڈل بازار قائم

Now Reading:

لاہورمیں خریداری کیلئے ماڈل بازار قائم

لاہور کے مختلف علاقوں میں رمضان کے دوران شہریوں کی سہولت کیلئے انتظامیہ نے دس ماڈل بازار قائم کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں قائم ماڈل بازاروں میں انتظامیہ نے اکیس کھانے پینے کی اشیا پر سبسڈی کا اعلان کیا ہے جس کی بدولت بہترین سبزیاں اور پھل عام مارکیٹ سے کم ریٹ پر دستیاب ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر بازاروں میں اسپیکر کے ذریعے اعلانات کیے جارہے ہیں کہ فاصلہ رکھیں کورونا سے لڑنا ہے۔

عام مارکیٹ میں آلو 70 روپے فی کلو جب کہ ماڈل بازارمیں 50 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

پیاز عام بازار میں ستر جب کہ ماڈل بازار میں 47 روپے، بینگن 30، بھنڈی مارکیٹ میں 140جبکہ یہاں 90 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

Advertisement

ماڈل بازاروں کے بارے میں شہری کہتے ہیں کہ روزے میں ایک ہی جگہ سے معیاری اور بارعایت اشیاء کی خریداری کررہے ہیں۔

ماڈل بازار میں داخل ہونے سے پہلے انتظامیہ عوام کے ہاتھ سینٹائز کروارہی ہے جب کہ سوشل ڈسٹینسنگ کیلئے تمام اسٹالز پر تین تین فٹ کے فاصلے پر دائرے لگائے ہیں۔

ماڈل بازار میں تمام دکانداروں کو ماسک اور گلووز پہننے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔

ہر ماڈل بازار میں 120دکانیں جبکہ 50 اسٹالز لگائے ہیں جو عید تک برقرار رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوازشریف کی صحابی رسولﷺ حضرت سعد بن ابی وقاص کے مزار پر حاضری
وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا
اپنے گھر کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
پنجاب حکومت سے موٹرسائیکل لینے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ؛ محمد علی رندھاوا کی تعیناتی متوقع
وزیراعظم کا شہید حسنین ترمذی کے اہلخانہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی مالی امداد کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر