بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال گولہ باری،4شہری زخمی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج نے سیز فائرمعاہدے کی متعدد بار خلاف ورزیاں کی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کےسربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج کی گزشتہ 24 گھنٹوں میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہو گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کے ساتھ واقع شاردہ، شاہ کوٹ، ڈھڈیال سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی و گولہ باری کے نتیجے میں چھری بسن والی گاؤں کی رہائشی ایک بچی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی افواج نے جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت کی بلا اشتعال گولہ باری پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے اور مؤثر انداز میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ 2020ء میں بھارتی فوج نے اب تک سیز فائر کی 708خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔
میجر جنرل بابر افتخار نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2020ء میں بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 42 زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

