Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس:امارات میں 14 دنوں میں جدیدلیبارٹری قائم

Now Reading:

کوروناوائرس:امارات میں 14 دنوں میں جدیدلیبارٹری قائم
کوروناٹیسٹ

متحدہ عرب امارات میں کوروناوائرس کےٹیسٹ کےلیےصرف 14 روزمیں ایک بڑی اورجدید لیبارٹری قائم کرلی گئی ہے۔

اس  لیبارٹری میں بہت جلداس مہلک وائرس کاشکارہونےوالےافرادکےٹیسٹ شروع کردیےجائیں گے۔

 عرب میڈیا کےمطابق یہ لیبارٹری جینومکس کمپنی بی جی آئی اورابوظبی میں قائم سرکردہ ٹیکنالوجی کمپنی گروپ 42 (جی 42) نے مشترکہ طور پر قائم کی ہے۔

بی جی آئی اور جی 42 کے اعلان کےمطابق نئی لیبارٹری یواےای کےمصدرشہرمیں قائم کی گئی ہےاور یہاں بڑے پیمانے پرٹیسٹوں کی سہولت دستیاب ہوگی۔

جی 42 کی ویب سائٹ پربتایاگیاہےکہ اس لیبارٹری میں بی جی آئی کی تیارکردہ آر ٹی-پی سی آر کی تشخیصی کٹس کواستعمال کیاجائےگا۔

Advertisement

 

اس کےذریعےنظام تنفس کےلیےاکٹھےکیےگئےنمونوں کاٹیسٹ کیاجاتاہے۔ان تشخیصی کٹوں کی چین ، یورپ اورامریکاکےطبی ادارےاورعالمی ادارہ صحت منظوری دےچکےہیں۔

Advertisement

جی 42 نےکہاہےکہ نئی لیبارٹری میں یواےای اوراس کےہمسایہ ممالک سےاکٹھےکیےگئےنمونوں کے ٹیسٹوں کوترجیح دی جائےگی لیکن اس نےاس کی مزیدوضاحت نہیں کی ہےاورنہ اس لیبارٹری سےاستفادہ کرنےوالےممالک کانام بتایاگیاہے۔

بی جی آئی کےشریک بانی اورچیئرمین وانگ جیان کاکہناہےکہ ’’ہم (اس لیبارٹری میں )یواےای اوراس سے ماورالوگوں کےعلاوہ عالمی سطح پرصحت کودرپیش خطرےسےنمٹنےکےلیےدنیا کی بہتری ٹیکنالوجی اورتجربے کوبروئےکارلائیں گے۔‘‘

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیند کی کمی سے چہرے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
دماغ کے لیے نقصان دہ وہ غذا جو آج کل نوجوانوں کو بہت زیادہ ہی پسند ہے
اگر آپ بھی تربوز کے چھلکے پھینک دیتے ہیں تو ٹہریے!
عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز کمزور ہونے کی وجہ جانیے
اس موسم میں کھیرے کھانے کے وہ فائدے جو آپ کو ضرور پسند آئیں گے
ڈپریشن جیسے امراض سے بچنے کا آسان ترین نسخہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر