Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس:گزشتہ ماہ ملکی برامدات میں 15 فیصدکمی ہوئی

Now Reading:

کوروناوائرس:گزشتہ ماہ ملکی برامدات میں 15 فیصدکمی ہوئی
برامدات
Advertisement

کوروناوائرس اورلاک ڈاؤن کےباعث ملکی برآمدات میں 15 فیصدکمی آگئی ,گزشتہ ماہ کےدوران ملک کا تجارتی خسارہ 1 ارب 49 کروڑ ڈالررہا ہے۔

ادارۂ شماریات پاکستان کے مارچ 2020 میں ہونےوالی درآمدات وبرآمدات کےجاری کردہ اعدادوشمارکے  مطابق مارچ میں برآمدات 1 ارب 80کروڑڈالررہیں اورفروری کےمقابلےمیں گزشتہ ماہ کےدوران برآمدات میں 15 فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔

 فروری 2020 کےدوران برآمدات 2 ارب 14 کروڑڈالرتھیں جبکہ مارچ 2019 میں برآمدات 1 ارب 97 کروڑڈالرسےزائدتھیں۔اس اعتبارسےمارچ 2019 کی نسبت مارچ 2020 میں برآمدات 8 فیصد گرگئیں۔

اعداد وشمارکےمطابق گزشتہ ماہ کےدوران درآمدات کاحجم  3 ارب 29 کروڑڈالرجبکہ تجارتی خسارہ 1 ارب 49 کروڑڈالررہا۔ اسی طرح رواں مالی سال میں اب تک 17 ارب 45 کروڑڈالرکی کل برآمدات رہیں۔

 جولائی تامارچ 2020 درآمدات کاکل حجم 37 ارب 81 کروڑ ڈالررہاہےاوررواں مالی سال کےپہلےنوماہ میں 17 ارب 36 کروڑڈالرتجارتی خسارہ ریکارڈ کیاگیا۔

Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت کا نئی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
عید سے قبل پیٹرول کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ہے؟ بڑی خبر آگئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر