Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیاٹرینڈ #meat20 صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی کازریعہ

Now Reading:

سوشل میڈیاٹرینڈ #meat20 صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی کازریعہ
سوشل میڈیا ٹرینڈ

عالمی وباکوڈ 19 یعنی کوروناوائرس کے پیشِ نظردنیابھرلاک ڈاؤن نافذ ہےجس کی وجہ سےگھروں میں محصورعوام  بوریت کاشکارہونےلگےہیں اوراپنی بوریت دورکرنےکےلیےسوشل میڈیاکااستعمال کررہے ہیں۔

گھروں میں موجودلوگ سوشل میڈیاپرنئےنئےٹرینڈزکوفالوکرکےاپنی بوریت بھگارہےہیں۔

سوشل میڈیاپرحال ہی میں سوشل میڈیا’می ایٹ 20′ ٹاپ ٹرینڈکررہاہے۔ جس میں دنیابھرکی طرح پاکستان کی عام عوام کےساتھ ساتھ سیاستدان،کھلاڑی اورشوبزاسٹاربھی بھرپوراندازمیں اپنی  20 سال کی عمرکی تصاویراپلوڈ کررہےہیں ۔

 مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرملک نشاط عظیم  نامی صارف نےسابق ڈی جی ایس پی آرمیجرجنرل  آصف غفورباجوہ کی 20 سال کی عمرکی تصویر شئیرکی ہے۔

https://twitter.com/azim_nishat/status/1251539168779517952?s=20

Advertisement

پاکستان شوبزانڈسٹری سےتعلق رکھنےوالےاداکارومیزبان فہدمصطفیٰ نےبھی اپنی تصویرشئیرکی ۔

نیوزاینکرابصا کومل نے بھی #meat20 چیلنج میں  اپنی تصویر شئیر کی۔

Advertisement

ڈپٹی کمشنر اسلام آبادمحمد حمزہ شفقت نے بھی 20 سال کی عمر کی اپنی تصویر شئیر کی ۔

 

  پاکستان کی  سینئر صحافی  مہربخاری نے بھی #meat20 میں اپنی تصویرشئیرکی۔

پاکستان پیپلزپارٹی سےتعلق رکھنےوالی سیاستدان نازبلوچ نے بھی 20 سال کی عمر کی اپنی تصویر شئیر کی۔

تاہم ،اس ٹرینڈ کے حوالے سے پاکستانی وکیل، انٹرنیٹ کی سرگرم کارکن اور ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن چلانے والی نگہت داد نے لوگوں کو خبردار کیا ہے۔

نگہت داد نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ  ‘کسی قسم کی ذاتی معلومات سوشل میڈیا کمپنیز اور مختلف ایپس بنانے والوں کے لیے مصنوئی ذہانت کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے اور آپ اس طرح کے ٹرینڈ کا حصہ بن کر ان کا کام آسان کر رہے ہیں’۔

نگہت دادنےانتباہ کرتےہوئےکہاہےکہ لوگوں کوان کی ذاتی معلومات اورپرائیوسی کی حفاظت خود

کرنی ہوگی۔

Advertisement

دوسری  جانب پاکستان میں ڈیجیٹل رائٹس پرکام کرنےوالی تنظیم ‘بولوبھی’کےڈائریکٹراسامہ خلجی نے اس ٹرینڈپرکہناہےکہ’سوشل میڈیا کمپنیز کاکاروباری ماڈل ہماراڈیٹابیچنےکی بنیادپرہی چلتا ہے۔’

صارفین اپنی ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر پبلک کا انتخاب کرکےشئیرکرتےہیں تویہ سب معلومات ان کاروباری اداروں کوبیچی جاتی ہیں جوبالخصوص انھی معلومات کی بنیادپراشیا بیچنےکےلیےبےتحاشااشتہارات کا استعمال کرتی ہیں۔

Advertisement

اسامہ خلجی کےمطابق صارفین کی پسندناپسندسےمتعلق معلومات آرٹیفیشل انٹیلیجنس یامصنوئی ذہانت کے ذریعے اکٹھی کی جاتی ہیں

 

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کہاں ہوگی؟
لائیو شو کے دوران ٹی وی اینکر بےہوش، ویڈیو وائرل
بلبلے کے اندر کیوبک پزل کو حل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم
اداس ہیں تو چھٹی کرلیں، کام اور زندگی میں توازن کیلئے نئی چھٹیاں متعارف
شاہ رخ خان کے کس عمل نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے؟ دیکھیں ویڈیو
پیسہ اور شہرت اہم نہیں ہیں، ثانیہ مرزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر