Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹائیگرفورس کی ٹی شرٹس کیلئے45 کروڑلگا دیےگئے

Now Reading:

ٹائیگرفورس کی ٹی شرٹس کیلئے45 کروڑلگا دیےگئے
Advertisement

کورونا وائرس کے باعث ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں یومیہ اجرت والے ملازمین اور نادار افراد کیلئے حکومت کی جانب سے راشن ان کے گھروں تک پہنچانے کیلئے ٹائیگر فورس تشکیل دی گئی جس کا باقائدہ اعلان وزیراعطم عمران خان نے خود کیا۔

ذرائع کی جانب سے اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ابھی تک ایک بھی غریب کو حکومت کی طرف سےامدادنہیں ملی تاہم حکومتی جماعت نےکرونا ٹائیگر فورس کے لئے شرٹس پر45 کروڑ اڑا دیے۔

کورونا ٹائیگر فورس کے لئے شرٹس بن رہی ہیں جس میں تینوں پی ٹی آئی کے جھنڈے کے رنگ استعمال ہو رہے ہیں، اس میں 45 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں غریب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ابھی تک وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے کہیں بھی کسی ایک شہری کو بھی امداد نہیں ملی. جتنا خرچ ٹائیگر فورس کی شرٹس پرنٹ کروانے پر کیا جا رہا ہے ان پیسوں‌سے ایک لاکھ 28 ہزار 5 سو گھرانوں میں 3500 روپے فی کس کے حساب سے راشن پہنچایا جا سکتا ہے۔.

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس 14 اپریل سے فیلڈ میں کام شروع کردے گی،ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں کام کرے گی، نوجوان ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی اور فوڈ چین بحال رکھیں گے، نوجوان رضاکار ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر سکیں گے۔

Advertisement

 ٹائیگر فورس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے نوجوان شامل ہوسکیں گے، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیرنگ کی جائے گی ، رضا کار فورس قرنطینیہ میں رکھے گئے افراد کی پہرا داری کا کام بھی کرے گی ۔

ٹائیگرفورس میں نوجوانوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اس فورس میں شامل ہوسکتے ہیں۔.

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں عید کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا اہم بیان آگیا
شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان کا بشام دہشتگرد حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم
وزیراعظم سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات
وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی
الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر