برطانوی اسپتالوں میں زیرعلاج کوروناوائرس کےمریضوں سےمتعلق اعداد وشمارمیں انکشاف کیاگیاہے کہ ہر 7 میں سے ایک مریض کی موت واقع ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق برطانیہ کی سرکاری ویب سائٹ نےاعداد و شمار جاری کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ہر سات میں سے ایک مریض کی موت ہو سکتی ہے، جبکہ اس وقت اسپتالوں میں ہونے والی اموات کی شرح 14 فی صد ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج مریضوں کی شرح اموات اس سے کہیں زیادہ ہے، انتہائی نگہداشت وارڈ کے مریضوں میں یہ شرح بڑھ کر 51.6 فی صد تک پہنچ چکی ہے، برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہزاروں افراد کو اسپتالوں میں علاج کی ضرورت پیش آئی۔
رپورٹ کےمطابق اسپتال جانےوالےمریضوں میں 75,774 افراد میں وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے، واضح رہے کہ ان اعداد و شمار میں گھروں میں موجود کورونا کے مریضوں کو شامل نہیں کیا گیاہے۔
دوسری جانب مریضوں کی صحت یابی کے تناسب کا مسئلہ بھی پریشان کن ہے، گزشتہ 2 ہفتوں سے برطانیہ میں ایک بھی مریض صحت یاب نہیں ہو سکاہے، اب تک صرف 135 افراد ہی صحت یاب ہو ئے ہیں۔
مریضوں میں صحت یابی کے تناسب پرعوام اور حلقوں کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت نے صحت یاب ہونے والے افراد کے اعداد و شمار ہی ویب سائٹ سے ہٹا دیے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس سے 12،107 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی مریضوں کی تعداد 93 ہزار 873 ہوگئی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News