امام ِکعبہ کی مسجدالحرام کی صفائی پرمامورعملےکےساتھ خانہ کعبہ کی صفائی

امام کعبہ نےعملے کے ساتھ خانہ کعبہ اورمقام ابراہیم پرجراثیم کش کاموں میں حصہ لیا اورصفائی کی۔
عرب نیوزکےمطابق’امامِ کعبہ اورجنرل پریزیڈینسی کےصدرڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس نےگزشتہ روز نمازِعشاسےقبل مسجد الحرام کی صفائی پرمامورعملےکےساتھ کعبہ اورمقام ابراہیم کی صفائی کی اورجراثیم سے پاک کرنےکےکاموں میں حصہ لیا’۔
رپورٹ کےمطابق صحت حکام کی ہدایات کےتحت مسجد الحرام میں متعدد حفاظتی اقدامات کیےگئےہیں تاکہ کووڈ-19 کوپھیلنے سے روکاجائےجس میں نمازیوں کےدرمیان فاصلہ رکھنا بھی شامل ہے’۔
مسجدالحرام کی صفائی جنرل پریزیڈنسی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اس کےعلاوہ حجراسود اورغلاف کعبہ کےانتظامات بھی ان کےفرائض کاحصہ ہیں۔
AdvertisementThe General President of Haramain Sheikh Abdul Rahman Sudais inaugurates the new effective sterilization technology (Ozone Tech) inside Masjid Al Haram. pic.twitter.com/IQ94BH6u9H
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) April 27, 2020
خیال رہے کہ رمضان سے قبل سعودی عرب میں سخت لاک ڈاؤن نافذ تھا تاہم رمضان کی وجہ سےمملکت میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے۔
مسجدالحرام اورمسجد نبوی میں صرف عملےکوحکومتی ہدایات کےمطابق مختصرکرکے 10 رکعت تک پڑھائی جارہی ہے۔ تاہم حکومت نے ہدایات کی تھیں کہ تراویح میں عام نمازیوں کے بجائے مساجد کےملازمین ہی شرکت کریں۔
سعودی حکومت نےکوروناوائرس کےباعث عمرے پربھی عارضی پابندی عائد کررکھی ہےجبکہ تاحال سعودی حکومت نےکسی بھی ملک سےحج کامعاہدہ بھی نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

