Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر نے مداحوں کیلئے پرانا لکھاگانا گالیا

Now Reading:

علی ظفر نے مداحوں کیلئے پرانا لکھاگانا گالیا
علی

معروف گلوکار علی ظفر نے 16 سال کی عُمر میں لکھا گانا ایک بار پھر سے مداحوں کے لیے گالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں علی ظفر اپنے مداحوں کے لیے وہ گانا گا رہے ہیں جو اُنہوں نے 16 سال کی عُمر میں لکھا تھا۔

علی ظفر کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں گلوکار اپنا مشہور گانا ’نہیں رے نہیں‘ گا رہے ہیں اور اُن کا یہ گانا ’کوک اسٹوڈیو سیزن 2‘ میں بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گلوکار نے انسٹاگرام پر اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے یہ گانا اُس وقت لکھا تھا جب میری عُمر صرف 16 سال تھی اور اُس کے بعد یہ گانا ’کوک اسٹوڈیو سیزن 2‘ میں بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Advertisement

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم پہلے انسان نہیں ہیں جو اپنے وجود کے مقصد سے متعلق بہت سے سوالات میں اُلجھے ہوئے ہیں بلکہ یہاں ہر ایک انسان پیدائش سے لے کر مرنے تک سوالات ہی پوچھتا رہتا ہے۔‘

علی ظفر نے لکھا کہ ’یہاں سوال یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی’سچائی‘ جاننے کے بعد کتنے مخلص، روادار اور ایماندار رہتے ہیں۔‘

گلوکار نے لکھا کہ ’میرا یہ گانا یوٹیوب پر بھی موجود ہے، آپ وہاں جاکر یہ مکمل گانا سُن سکتے ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’نہیں رے نہیں‘ بھی استعمال کیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل علی ظفر نے اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ ذہنی دباؤ کو کس طرح ختم کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی اداکارہ نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
شاہ رخ خان اور سہانا کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کہاں ہوگی؟
عرفان خان کے بیٹے کا اپنے والد کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداح پریشان
دیکھیے! ’دی مارننگ شو ود ساحر لودھی‘ 29 اپریل سے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر
تنقید کا شکار ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر