ایران میں موسلادھاربارشوں اورسیلاب سے 21 افرادجاں بحق جبکہ متعدد ذخمی ہوگئےہیں ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق ایران کےجنوبی اوروسطی علاقوں میں شدید بارشوں کےبعد سیلابی صورتحال کےباعث مختلف حادثات میں 21 افرادجاں بحق ہوگئے۔
ایران اس وقت مہلک وباکوروناوائرس سےمتاثرہ ممالک کی فہرست میں بھی موجودہے ۔
ترجمان ایمرجنسی سروسز کے مطابق مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔
ایمرجنسی سروسزکےترجمان مجتبیٰ خالدی کاکہنا تھا کہ شدید بارشوں کے باعث صوبہ فارس میں 11، ہرمزگان میں اور قم میں 3، 3 جبکہ سیستان اور بلوچستان میں 2، 2 اور بشہر اور خزیستان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق رواں مہینے مزید شدید بارشوں کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی مارچ اور اپریل میں ایران میں شدید بارشیں ہوئی تھیں جس کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں 76 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News