Advertisement

ایران : شدید بارشوں اورسیلاب سے 21 افراد جاں بحق

ایران

ایران میں موسلادھاربارشوں اورسیلاب سے 21 افرادجاں بحق جبکہ متعدد ذخمی ہوگئےہیں ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق ایران کےجنوبی اوروسطی علاقوں میں شدید بارشوں کےبعد سیلابی صورتحال کےباعث مختلف حادثات میں 21 افرادجاں بحق ہوگئے۔

ایران  اس وقت مہلک وباکوروناوائرس سےمتاثرہ ممالک کی فہرست میں بھی موجودہے ۔

ترجمان ایمرجنسی سروسز کے مطابق مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔

ایمرجنسی سروسزکےترجمان مجتبیٰ خالدی کاکہنا تھا کہ شدید بارشوں کے باعث صوبہ فارس میں 11، ہرمزگان میں اور قم میں 3، 3 جبکہ سیستان اور بلوچستان میں 2، 2 اور بشہر اور خزیستان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق رواں مہینے مزید شدید بارشوں کا امکان ہے۔

واضح  رہے کہ گزشتہ سال بھی مارچ اور اپریل میں ایران میں شدید بارشیں ہوئی تھیں جس کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں 76 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version