پاکستان شو بز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منشا پاشا کو رو نا وائرس کے پھیلائوسے بچنے کےلئے قر نطینہ میں ہیں اور اس دوران وہ کورونا کو شکست دینے کیلئے شاعرہ بھی بن چکی ہیں۔
منشا پاشا نے شاعری کے ذریعے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کی تلقین کی ہے۔
اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغا م میں شاعرانہ اندازمیں کہا ہےکہ ’’دشمن جان کو مات کرلیجئے، چار دن احتیاط کر لیجئے، دل ملا لیجئے اجازت ہے، دور مگر اپنے یہ ہاتھ کر لیجئے ‘‘۔
انہوں نے اللہ کی راہ میں غریبوں کی مدد کرنے کی بھی تلقین کی۔
منشا پاشا نے کہا کہ گھروں میں بیٹھنے کو قید نہ سمجھیں، جان ہے تو جہان ہے، اپنی حفاظت بھی ایک عبادت ہے کیونکہ زندگی ایک انمول تحفہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News