Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرین افراد کی تعداد دو ہزار سے تجاوز

Now Reading:

پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرین افراد کی تعداد دو ہزار سے تجاوز
usman

پنجاب میں کرونا وائرس  کے مزید کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2270 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے سماجی رابطے کی وین سا ئٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق ڈی جی خان،ملتان،فیصل آباد میں 701زائرین قرنطینہ میں ہیں جبکہ تبلیغی جماعت کے696افراد قرنطینہ میں ہیں اور کوروناوائرس کا شکار70قیدی جیلوں میں ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے مزید کہا کہ پنجاب میں31535ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 18افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 39افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سے جا ری کردہ بیان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 58 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 2224 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج 330 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 92  ، خیبرپختونخوا میں 99 ،بلوچستان میں 7 ، پنجاب میں 108 ، گلگت بلتستان میں 3 ، آزاد کشمیر میں 6 اور اسلام آباد میں19 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 4481 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 1128 ، بلوچستان میں 219 ، خیبرپختونخوا میں 620 ،اسلام آباد میں 102 ، گلگت بلتستان میں 215 ، پنجاب میں 2279 اور آزاد کشمیر میں 34 مریض موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر