Advertisement

کورونا وائرس : جوس بٹلر نے اپنی ورلڈ کپ کی شرٹ نیلامی کیلئے پیش کردی

جوس بٹلر

عالمی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم کے جارح مزاج وکٹ کیپر  بلے باز جوس بٹلر نے اپنی ورلڈ کپ کی شرٹ نیلامی کے لیے پیش کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں جوس بٹلر نے اپنی کرکٹ ورلڈکپ 2019  کے فائنل میں پہنی جانے والی شرٹ نیلامی کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا۔

جوس بٹلر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں اپنا حصہ ڈالنے کے غرض سے انہوں نے وہ شرٹ نیلام کرنے کا ارادہ کیا ہے جو فائنل کے روز پہنی ہوئی تھی۔

شرٹ کی نیلامی سے ملنے والی رقم برطانیہ میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے بنائے جانے والے ہسپتالوں کو جائے گی۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں لارڈز کے میدان میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دی تھی ۔جوس بٹلر نے مارٹن گپٹل کو رن آؤٹ کرکے  اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار آیا تھا۔

اب تک ان کی شرٹ کے لیے لگائی جانے والی سب سے بڑی بولی کی مالیت 65 ہزار 900 یوروہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version