Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سگریٹ نوشی کرنے والے افراد خبردار ہوجائیں

Now Reading:

سگریٹ نوشی کرنے والے افراد خبردار ہوجائیں
سگریٹ نوشی

کورونا وائرس نے دنیا بھرکے 190سے زائد ممالک کواپنی گرفت میں لے رکھا ہے، ابتدائی طور پر یہ بات بھی سامنے آئی کہ وائرس سے سب سے خطرہ عمر رسیدہ افراد کو ہے۔

مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیےہیلتھ ایکسپرٹس نے لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے، مصافحہ نہ کرنے جب کہ وٹامن سی اور ڈی سے بھرپور غذا استعمال کرنے کو بھی کہا جا رہا ہے۔

ترکی گرین کریسنٹ کے صدر پروفیسر موساہت اوزترک کا کہنا ہے کہ وائرس سے بچنے کے لیے لوگوں کو تمباکو نوشی کی عادت کو ترک کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی کرنے سے کورونا وائرس کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے جب کہ سگریٹ اور تمباکو نوشی سے جُڑی تمام عادات کو تَرک کرنے سے وائرس کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

پروفیسر موساہت اوزترک نے بتایا کہ تمباکو نوشی کرنے سے ہمارا نظامِ قوتِ مدافعت کمزور ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے وائرس کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

Advertisement

چین میں کیے جانے والے ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی کرنےوالے لوگوں کو کورونا وائرس کا خطرہ عام لوگوں سے 14 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

 اس سے قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے بھی لوگوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ سگریٹ نوشی سے وائرس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خوش رہنا چاہتے ہیں تو اِن باتوں پر عمل کریں!
پھلوں اور سبزیوں کو ذخیرہ کرنے کے 5 طریقے جانیے
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر