Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ ثنا جاوید نے جذباتی پیغام لکھ دیا، کون ہے وہ خوش نصیب؟

Now Reading:

اداکارہ ثنا جاوید نے جذباتی پیغام لکھ دیا، کون ہے وہ خوش نصیب؟
Advertisement

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی والدہ کے لیے جذباتی پیغام لکھاہے۔

                                            اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنےبچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے خوبصورت حیدرآبادی کرتا زیب تن کیا ہوا ہے۔

ثنا جاوید نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں وہ اپنی پوری محبت اور خلوص کے ساتھ اپنے بچوں کو تیار کرتی ہیں اُن کو خوبصورت لباس پہناتی ہیں اور پھر اُن کی تصویریں کھینچتی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B-j7O78ndFG/?utm_source=ig_embed

اداکارہ نے لکھا کہ میں نے اس تصویر میں میرا پسندیدہ روایتی حیدرآبادی (دکن) کُرتا پہنا ہوا ہے جو میری والدہ نے میرے لیے سلائی کیا تھا۔

Advertisement

ثنا جاوید نے لکھا کہ میں اپنی والدہ سے بہت محبت کرتی ہوں کیونکہ اپنی والدہ کی وجہ سے ہی میں اپنے بچپن کی سب سے اسٹائلسش بچی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ میں اس تصویر میں تھوڑی غمزدہ ہوں کیونکہ مجھے اپنی والدہ کی گود میں رہنے کی عادت تھی اور یہ تصویر لینے کی وجہ سے میری والدہ نے مجھے اپنی گود سے اُتار کر نیچے کھڑا کر دیا تھا جس کی وجہ سے میں اُداس ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے لکھا کہ آج بھی جب میں اپنے کام کی وجہ سے والدہ سے دور ہوتی ہوں تو اُن کی گود کو یاد کرکے اُداس ہوجاتی ہوں۔

ثنا جاوید نے لکھا کہ آئیے ہم بھی اپنی ماؤں کا اُسی طرح خیال رکھیں جیسے ہماری ماؤں نے بچپن میں ہمارا خیال رکھا تھا۔

ثنا جاوید نے مزید لکھا کہ ہماری مائیں لاکھوں کروڑوں سال صحت و تندرستی اور خوشی کے ساتھ زندگی گُزاریں۔

ثنا جاوید کی اس پوسٹ پر منیبہ مزاری نے ‘گڑیا’ کہتے ہوئے تعریف کی جبکہ ثنا جاوید نے جوابی کمنٹس میں منیبہ مزاری کو ‘میری پیاری’ کہا۔

Advertisement

جبکہ اس پوسٹ پر عائزہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت پیاری لگ رہی ہو یہ تصویر مجھے میرے بچپن کی اُس تصویر کی یاد دلارہی ہے جس میں میں نے حیدرآبادی کُرتا پہنا تھا۔

ثنا جاوید نے عائزہ خان کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ میری حیدرآبادی بہن ہیں۔

ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کھڑا دوپٹہ نظامی نوابی خاندان کا روایتی دلہن لباس ہے۔

اس پر ثنا جاوید نے لکھا جی ہاں میں جانتی ہوں میرے ابو کا تعلق نواب خاندان سے ہے اور ہم حیدرآبادی ہیں۔

مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہ رخ خان کو کونسی بلاک بسٹر فلم کی آفر ٹھکرانے کا افسوس ہے؟
بھارتی سنگھ کا ماہ رمضان کی اہمیت کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار
ایک اور معروف بھارتی اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی
اپنی ناکامیوں کی وجہ سے صدمے کا شکار تھی، کرینہ کپور کا انکشاف
شاہد کپور کا اپنے کیریئر کے آغاز اور جدوجہد کے متعلق اہم انکشاف
اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر