عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے رمضان المبار ک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ رمضان المبارک میں کن کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے ۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق عوام سماجی و مذہبی اجتماعات سے اجتناب کریں۔ رمضان میں تمام سماجی و مذہبی اجتماعات کی معطلی پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔
https://twitter.com/WHO/status/1251514690355765248
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ عوام اجتماعات کے بجائے ٹیلی ویژن ، ریڈیو، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ہے اور کورونا کو دور بھگانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News