وزیراعظم کا طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی منظور

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پی آئی اےطیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے تحریری حکم نامے میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ انکوائری کمیٹی جلد ازجلد تحقیقات شروع کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تحقیقات کے آغازکیلئے وفاقی حکومت کی باضابطہ منظوری کا انتظار نہ کیا جائے، اس سلسلے میں وزیر اعظم آفس نے تحریری ہدایات سیکریٹری ایوی ایشن سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھجوا دیں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسافروں کو لاہور سے کراچی لانے والا بدقسمت پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے چند لمحے پہلے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔
طیارہ حادثے میں عملے کے 7ارکان بھی شال تھے، افسوسناک واقعے میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعوداور محمد زبیر حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

