
جرمن سفیر برنہارڈ شیلاگہگ بھی پاکستان بالخصوص مارگلہ کی پہاڑیوں کی خوبصورتی سے متاثر ہویے بغیر نہ رہ سکے، مارگلہ کی محسورکن خوبصورتی نے جرمن سفیر کو دیوانہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں جرمن سفیر برنہارڈ شیلاگہگ نے پاکستان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہویے مارگلہ کی پہاڑیوں کی ویڈیو ٹویٹ کر دی۔
Early morning in the beautiful Margalla Hills! What a stunning landscape only a few minutes away from the capital! Listen to the multitude of different birds! Does anyone know the names of these birds? #beautifulPakistan pic.twitter.com/AXeqgnkWcO
— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) May 16, 2020
اپنے ٹویٹ پیغام میں جرمن سفیر نے مارگلہ کی پہاڑیوں کے دلفریب منظر کی ویڈیو میں پرندوں کی خبصورت و محسورکن آوازیں صاف سنی جا سکتی ہیں۔
جرمنی کےنئےسفیرکے پاکستانی ٹرین میں خوب مزے
جرمن سفیر برنہارڈ شیلاگہگ نے یہ بھی کہا کہ صبح سویرے مارگلہ کی پہاڑیوں میں موجود خوبصورتی ،دارلحکومت سے چند منٹ کے فاصلے پر ایک حیران کن لینڈ اسکیپ میں مختلف پرندوں کی خوبصورت آوازیں سنیں، کیا کسی کو ان پرندوں کے نام معلوم ہیں ۔
یاد رہے اس سے قبل بھی پاکستان میں تعینات جرمنی کے نئے سفیربرن ہارڈ شلیگ ہیک نےاسلام آباد سےکراچی ٹرین کےسفرکےمزے لوٹےاورپاکستان کی خوبصوتی کے دیوانے ہوگئے تھے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر انہوں نے اپنے ٹرین کے سفر پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ انتہائی خوش دیکھائی دے رہے تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News