Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامران اکمل نے اعصام الحق کو اپنا بیٹ عطیہ کردیا

Now Reading:

کامران اکمل نے اعصام الحق کو اپنا بیٹ عطیہ کردیا
بیٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی کورونا متاثرین کے لیے شروع کی گئی امدادی مہم میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے اپنا دستخط شدہ بیٹ عطیہ کردیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعصام الحق نے اپنے اکاؤنٹ سے کامران اکمل کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اعصام الحق کو عطیہ کیا جانے والا بیٹ اُن کے دل کے بہت قریب ہے لیکن وہ یہ بیٹ ایک نیک مقصد کیلئے دے رہے ہیں۔

Advertisement

 

انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ وہ مستقبل میں بھی اعصام الحق کی مہم کو سپورٹ کرتے ہوئے اس کا حصہ بنتے رہیں گے۔

ٹینس اسٹار نے کامران اکمل کے اس عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد کو راشن اور دیگر ضروری سامان کی تقسیم کا کام کررہے ہیں۔

دنیا کے ٹاپ ٹینس اسٹارز نے اعصام کے مشن میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے مختلف چیزیں عطیہ کی ہیں جن کو نیلام کیا جائے گا۔

Advertisement

’اسٹارز اگینسٹ ہنگر‘ مہم کے تحت اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اپنا دستخط شدہ اسکواش ریکیٹ، شہباز احمد نے 1994ء ورلڈ کپ کی ہاکی، عامر خان نے اپنے باکسنگ گلووز، شعیب ملک اور سرفراز احمد نے اپنی شرٹس اور شعیب اختر اور وسیم اکرم اپنی دستخط شدہ بالز عطیہ کرچکے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر