Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی فضائیہ کا بغیر پائلٹ ڈرون خفیہ مشن پر خلا میں روانہ

Now Reading:

امریکی فضائیہ کا بغیر پائلٹ ڈرون خفیہ مشن پر خلا میں روانہ
خلا

امریکی فضائیہ نے اتوار کے روز اپنے دوبارہ قابل استعمال ہائی ٹیک ڈرون ‘ایکس 37 بی’ کو اپنے چھٹے خفیہ مشن کے لیے خلا میں بھیج دیا ہے۔

غیر ملکی  خبررساں  ادارے کے مطابق امریکی ایئر فورس کا کہنا تھا کہ یہ ڈرون امریکی خلائی پروگرام کے ذریعہ 2011 میں ریٹائرڈ کیے گئے خلائی شٹلز کے چھوٹے ورژن سے ملتا جلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کئی مہینے مدار میں گزارے گا جہاں یہ کئی تجربات کرے گا۔

سکریٹری دفاع مارک ایسپر نے ڈرون کے تجربے کے فوری بعد ہی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘X-37B دوبارہ قابل استعمال خلائی جہاز کے چھٹے مشن پر مبارکباد‘

امریکی ایئر فورس کے سیکریٹری باربرا بیریٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ یہ ڈرون ایک انتہائی خفیہ منصوبہ ہے۔

باربرابریٹ کا کہنا تھا کہ ڈرون ایک چھوٹے فالکن سیٹ-8 نامی ریسرچ سیٹلائٹ کو تعینات کرے گا تاکہ مزید تجربات کیے جاسکیں۔

اس ڈرون کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  ’یہ ایکس 37 بی مشن کسی بھی دیگر سابقہ مشن کے مقابلے میں زیادہ تجربات کرے گا‘۔

Advertisement

تجربات میں بیجوں اور دیگر مواد پر تابکاری کے اثرات کی جانچ، شمسی توانائی کو ریڈیو فریکوینسی مائکروویو توانائی میں تبدیل کرنا، جو زمین پر منتقل کی جاسکتی ہے، شامل ہیں۔

ایکس 37 بی کی لمبائی 29 فٹ (9 میٹر) ہے جس کا پنکھ 15 فٹ (4.5 میٹر) ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے نے موبائل صارفین کیلئے اہم اعلان کردیا
موبائل میں گیمز کھیلنے کی عادت بچوں میں کونسی بیماری پیدا کررہی ہے؟ خوفناک انکشاف
یوٹیوب اپنے صارفین کیلئے ایک اور فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
ایلون مسک کو بڑا جھٹکا لگ گیا
پاکستان میں ’ایکس‘ کی بندش؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اہم بیان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر