ڈاکٹر فرقان کے انتقال پر انکوائری کے لئےنوٹیفیکشن کی منظوری

سندھ حکومت کی جانب سے ڈاکٹرفرقان کےانتقال پرانکوائری کرنےکی منظوری دے دی گئی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کاکہناہےکہ ڈاکٹر فرقان کےانتقال سےمتعلق انکوائری کےلئے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنےپیغام میں کہاکہ کمیٹی کوانکوائری رپورٹ 24 گھنٹےمیں جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
Notification has been issued to inquire into the causes which led to the unfortunate death of Dr Furqan. Committee has been directed to complete inquiry & submit report within 24 hours pic.twitter.com/IsAt2xLPHL
Advertisement— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) May 4, 2020
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر فیاض احمد عباسی انکوائری کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں پروفیسر احمد سراج اور ڈاکٹر سکندر میمن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جنرل فزیشن ڈاکٹر فرقان کرونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے، تاہم انھیں وقت پر وینٹی لیٹر نہ ملنے پر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

