پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئر مین شہر یار خان آفریدی کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔
دوران ملاقات مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا چیئر مین تعینات ہونے پر شہر یار آفریدی کو مبارکباد دی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ 288 روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ نہتے شہری بدترین بھارتی کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھارتی فوج نہتے کشمیری نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد اور بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ، ڈومیسائل کے قوانین و ضوابط میں تبدیلی کے ذریعے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو بدلنے کے درپے ہے ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ہندتوا سوچ کی حامل اس بھارتی سرکار کے پس پردہ عزائم سے عالمی برادری کو متواتر مطلع کرتے آ رہے ہیں۔
چیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے بہترین خارجہ پالیسی اپناتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیر خارجہ نے چیئر مین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی کو وزارت خارجہ کی طرف سے مکمل تعاون کی فراہمی کا یقین دلایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News