Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے باوجود فارمولا ون ریسز جاری رکھنے کا اعلان

Now Reading:

کورونا کے باوجود فارمولا ون ریسز جاری رکھنے کا اعلان
فارمولا ون ریس

فارمولا ون ریسز منتظمین نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر بھی ریسز جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

   غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی وبا کووڈ  19 یعنی کورونا کے  باعث وسط مارچ سے معطل فارمولا ون سیزن 5 جولائی سے آسٹریا میں شروع ہورہا ہے۔

چیف ایگزیکٹو چیز کیری کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا کوویڈ 19ٹیسٹ مثبت آنے پر ریس منسوخ نہیں کریں گے، کسی ایک شخص کی وجہ سے ریسز کو ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔

 ابتدائی اعلان کے مطابق فارمولا  1  کے 2 ابتدائی میچز دو ہفتوں بالترتیب 5 جولائی اور 12 کو آسڑیا میں جبکہ تیسرا میچ 17  جولائی کو ہنگری میں منعقد ہوگا ۔

 انتظامیہ کے مطابق اس کے بعد برطانیہ میں لگاتار دو ریس اور اسپین ، بیلجیم اور اٹلی میں ہونے والے ایونٹس سے پہلے دو ہفتوں کا وقفہ ہوگا۔

Advertisement

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت   آنے والے ڈرائیور کو قرنطینہ کرنے کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ہوٹل کی سہولت بھی دی جائے گی جبکہ وائرس سے متاثرہ ڈرائیور کے متبادل ڈرائیور کا بھی انتظام کیا جائے گا تاکہ ایونٹ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

مجموعی طور پر آٹھ فارمولا ون ریسز کا شیڈول تیار کیا گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر