Advertisement
Advertisement
Advertisement

کابل، ہائی سیکیورٹی زون کی مسجد میں دھماکہ ، امام مسجد سمیت 2 افراد جاں بحق

Now Reading:

کابل، ہائی سیکیورٹی زون کی مسجد میں دھماکہ ، امام مسجد سمیت 2 افراد جاں بحق
حملہ
Advertisement

کابل کے گرین زون کی مشہور مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام  مسجد سمیت  2 نمازی جاں بحق جبکہ  20زخمی ہوگئے۔

 فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ملک کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے ایف پی’ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس شام دہشت گردوں نے وزیر اکبر خان مسجد میں دھماکا خیز مواد کے ذریعے حملہ کیا۔

طارق آریاں نے مزید  بتایا کہ وزیر اکبر خان مسجد کابل کی معروف ترین مسجد ہے جہاں امام ایاز نیازی کے خطبات کو سننے کے لیے دور دور سے لوگ آتے ہیں جب کہ کابل انتظامیہ کے اہم رہنما بھی اسی مسجد میں نماز عیدین ادا کرتے ہیں۔

زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ترجمان نے اسے ایک گھناؤنا حملہ قرار دیا ہے ۔

Advertisement

دوسری جانب اب تک کسی بھی جماعت کی جانب سے حملے کی  زمہ د اری قبول نہیں کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کو ملک کے شمالی علاقے میں حملے میں 7 شہری ہلاک ہو گئے تھے اور افغان حکام نے حملے کی ذمے داری طالبان پرعائد کی ہے۔

جبکہ ہفتے کو ایک دھماکے میں صحافی اور ڈرائیور ہلاک ہو گئے تھے اور اس حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کی تھی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس نیٹو ممالک پر حملہ نہیں کرے گا، ولادیمیر پیوٹن
بھارتی تیجس پر نحوست کا سایہ
بائیڈن کی غزہ پالیسیوں کے خلاف محکمہ خارجہ کی ایک اور اہلکار عہدے سے مستعفی
افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا
ماسکو حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو بچانے والے مسلم لڑکے کو ایوارڈ تفویض
اسرائیل کا عید کے بعد رفح پر حملوں کا منصوبہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر