Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بندر کو عمر قید کی سزا

Now Reading:

بندر کو عمر قید کی سزا
وائرل ویڈیو

وائرل ویڈیو

آپ  نے انسانوں کوعمر قید کی سزا ہوتے ہوئے توسنا ہی ہوگا لیکن آپ کو یہ سن کر ضروری حیرانی ہوگی کہ اب ایک بندرکو   لوگوں کوکاٹنے پرعمرقید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپورکے چڑیا گھر میں ایک بندر کو 250 لوگوں کو کاٹنے اور ایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بندر ساری عمر سلاخوں کے پیچھے رہے گا اور اسے رِہا نہیں کیا جائے گا۔

چڑیا گھر کے ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ 6 سالہ بندر کو ایک الگ تھلگ پنجرے میں کئی مہینے تک رکھا گیا لیکن اس کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اب اس کو چڑیا گھر میں آئے ہوئے 3 سال ہوگئے ہیں اور اب یہ فیصلہ ہوا ہے کہ یہ ہمیشہ کے لیے پنجرے میں قید ہی رہے گا۔

 سزا پانے والے بندر نے مرزا پور میں 250 لوگوں کو کاٹ کر زخمی کیا ہے جبکہ ایک شخص بندرکے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا اور دوران علاج چل بسا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصویر میں موجود غلطی کو 7 سیکنڈ میں تلاش کریں!
غلط بٹن دبانے پر خاتون لاکھوں ڈالرز جیت گئیں
دنیا کے معمر ترین شخص کی دراز عمر کا راز کیا ہے؟ جانیئے
27 سیکنڈ میں تصویر میں موجود سب سے شرارتی بچے کی نشاندہی کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق کی نشاندہی کریں!
10 سیکنڈ میں تصویر میں موجود کتا تلاش کریں!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر