Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے کس اداکار کا نام 2020  کے خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں شامل؟

Now Reading:

پاکستان کے کس اداکار کا نام 2020  کے خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں شامل؟

پاکستان کے مشہور اداکار کو 2020 کے سو پُرکشش چہروں کیلئے نامزد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور اداکار فواد خان کا نام 2017 اور 2018 کے بعد ایک بار پھر اس فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اور پرکشش اداکار کی انڈیپنڈنٹ کرٹیک نامی ویب سائٹ پر نامزدگی کی گئی ہے۔

ٹی سی کینڈلر کی جانب سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اُن تمام اُمیدواروں کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جن کا نام 2020 کے انتہائی خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

Advertisement

ٹی سی کینڈلر کی طرف سے کی جانے والی پوسٹ میں ایک تصویر فواد خان کی بھی ہے جنہیں 2020 کےخوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فواد خان کی جانب سے ابھی تک اِس حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

اس فہرست میں فواد خان کے ساتھ ہالی ووڈ اداکار کینو ریوس، ريفز، انگلش اداکار ڈینیل ریڈکلف، امریکی اداکار جیسن موموا، بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا اورانگلش گلوکار زین ملک بھی شامل ہیں۔

2019ء کے خوبصورت چہروں میں عمران عباس شامل ہوئے تھے، عمران عباس مذکورہ فہرست میں 66ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے، عمران عباس واحد پاکستانی اداکار تھے جنہوں نے حتمی فہرست میں جگہ بنائی تھی۔

واضح رہے کہ انڈیپنڈنٹ کریٹک 1990 سے دنیا کے پرکشش چہروں کی فہرست مرتب کرتا آرہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وائرل ویڈیوز پر حریم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
16 گانوں پر مشتمل ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ریلیز
ودیا بالن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی
اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر نہ ہوں، مشی خان
پریانکا چوپڑا کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر
اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر