Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج میں نے اپنے ایک دوست اور بھائی کو کھو دیا ہے

Now Reading:

آج میں نے اپنے ایک دوست اور بھائی کو کھو دیا ہے

عالمی شہرت یا فتہ پا کستانی گلو کاروصوفیانہ گائیکی کے جوہر دکھانے والے استاد  راحت فتح علی خان بھارتی میوزک کمپوزر واجد خان کے انتقال پر افسردہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ آج کا دن ایک افسوسناک خبر کے ساتھ شروع ہوا ہے کیونکہ ہر دلعزیز میوزک کمپوزر واجد بھائی ہمیں چھوڑ کر اِس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔

Advertisement

گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں واجد خان کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میں نے اپنے ایک دوست اور بھائی کو کھو دیا ہے۔

Advertisement

اُنہوں نے واجد خان کی مغفرت کی دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ واجد خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اُن کے اہلخانہ کو اِس مشکل وقت میں ہمت اور صبر دے آمین۔

بالی ووڈ چل بل پانڈے سلمان خان نے واجد خان کے انتقال پر کہا کہ ہم واجد کو ہمیشہ پیار، عزت اور احترم کے ساتھ یاد کریں گے۔ واجد خان کی روح کو سکون ملے۔

Advertisement

واضح رہے کہ42 سالہ واجد خان طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، واجد علی خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹےتھے، واجد خان اور ان کے بھائی ساجد خان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور تھا۔

انہوں نے سلمان خان کی فلم دبنگ، ایک تھا ٹائیگر اور وانٹڈ کیلئے کئی مشہور گانے ترتیب دیے تھے۔

Advertisement

https://www.instagram.com/p/CA3konhnJFm/?utm_source=ig_embed

واجد خان کے انتقال کی تصدیق میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ نےکرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ واجد خان کی طبعیت ذیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں  اسپتال منتقل کیا گیا تھا وہ پچھلے 4 دن سے وینٹی لیٹر پر تھے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مداح میرے چھوٹے بیٹے کو میرے ساتھ گاتا دیکھنا چاہتے ہیں، عارف لوہار
بشریٰ انصاری نے بھکاری مافیا سے چھٹکارے کا منفرد طریقہ بتادیا
سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ؛ اداکار کا گھر چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہونے سے انکار
ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی فنکار سے حقیقی محبت ہوگئی تھی،  نوال سعید
معروف فلم پروڈیوسر کی اپنے گھر سے لاش برآمد
شاہ رخ خان نے کس کو بہترین اداکار قرار دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر