کورونا کے باعث ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن نے رواں برس ہونے والا ساف فٹبال ٹورنامنٹ ایک سال کیلئے ملتوی کردیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیڈریشن کا اجلاس جنرل سیکریٹری انوارالحق ہلال کی زیرصدارت آن لائن ہوا اور اہم فیصلہ کیا گیا۔
جنرل سیکریٹری کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ ڈھاکا میں رواں برس شیڈول ٹورنامنٹ کو ایک سال کے لیے ملتوی کردیا جائے اور اگلے اجلاس میں نئے شیڈول پر بات ہوگی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر ستمبر میں بنگلہ دیش میں شیڈول ساف فٹبال چیمپئن شپ کو ایک سال کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ ساف چمپیئن شپ 2020 بنگلہ دیش میں 19 ستمبر سے 30 ستمبر تک شیڈول تھی جبکہ ساف فٹبال لیگ 2019 کا چیمپئین مالدیپ ہے جو مزید ایک سال تک چیمپئین برقرار رہے گا ۔
خیال رہے کہ میزبان بنگلہ دیش نے مارچ کے آخر میں ہی رواں برس فٹ بال کے ڈومیسٹک مقابلے ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ فٹ بال کے علاوہ کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی معطل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
