Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ ایک دن میں کتنی مرتبہ سانس لیتے ہیں؟

Now Reading:

آپ ایک دن میں کتنی مرتبہ سانس لیتے ہیں؟
Advertisement

کیا آپ کو اس بات کا علم ہے کے آپ روز کتنی بار سانس لیتے ہیں؟

زندگی میں کئی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے بارے میں ہم غور و فکر کرتے ہیں اور اس دوران بہت سے سوالات بھی ہمارے ذہنوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ زندہ رہنے کے لئے سانس لینا بہت ضروری ہے۔

بچوں میں سانس لینے کی شرح تیز ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر ، نوزائیدہ بچے اکثر ایک منٹ میں 30 سے 60 بار سانس لیتے ہیں۔

 چھوٹا بچہ ہر منٹ میں 20 سے 30 بار سانس لے سکتا ہے۔ نوجوان لڑکے اور بڑے عمر کے افراد اس وقت جب وہ آرام کر رہے ہوتے ہیں، عام طور پر فی منٹ 12-20 بار سانس لیتے ہیں۔

Advertisement

 اسی طرح پورے ایک دن میں 17 ہزار سے 30 ہزار سانسیں شامل ہوتی ہیں اور اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہیں۔

دوسری جانب جب آپ ورزش کرتے ہیں یا گھر، اسکول یا دفتر جاتے ہیں تو اس وقت آپ کی سانس لینے کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ایسا بھی ممکن ہے کہ اگر آپ مسلسل کسی کام میں مصروف ہوں یا پھر آپ کا چلنا پھرنا زیادہ ہو تو ممکن ہے کہ آپ فی دن میں 50 ہزار بار یا اس سے زیادہ سانس لے بھی سکتے ہیں۔

یہ حقیقت ہے کہ سانس لینے کے ذمہ دار آپ کے پھیپھڑے ہیں جو کہ سانس کے نظام کا اہم ترین حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ سانس لینے کا نظام پھیپھڑوں ناک، حلق اور سانس کی نالیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس نظام کو مختصراً عمل تنفس کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس نظام کا مقصد یہ ہے کہ آکسیجن باہر سے کھینچ کر پھیپھڑوں کے ذریعے خون میں شامل کی جائے اور خون کو صاف کرتے ہوئے مضر صحت اجزا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو انسانی جسم سے باہر نکال دیا جائے۔

Advertisement

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی کیسے بچائی؟
100 سالہ شخص کو 96 سالہ خاتون سے محبت ہوگئی؛ شادی کے لئے بھی تیار
انگریزی زبان کا سب سے طویل لفظ جسے پڑھنے میں گھنٹوں لگ سکتے ہیں
صرف 11 سیکنڈ میں تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کریں!!!
تصویر میں چھپے ہوئے الّو کو 10 سیکنڈ میں تلاش کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کریں!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر