آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں مغربی علاقوں سے ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں معمول کے مطابق نہیں چل رہیں، البتہ جمعہ سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ جمعہ کی رات اور ہفتہ کی صبح کراچی میں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News