ہواوے نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا


رومیصہ ملکویب ایڈیٹر

31st July, 2020
ہواوے

ہواوے دنیا کی سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی ہے ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ  کے مطابق چین کی معروف ٹیک کمپنی ‘ہواوے’  سام  سنگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ موبائل فونز فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی ہے ۔

ٹیکنالوجی کے کاروبار پر تحقیق کرنے والی کمپنی کینالس کی رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والے فرم ہواوے نے5 کروڑ 58 لاکھ سمارٹ فونز اور ڈیوائسز مارکیٹ میں فروخت کئے جبکہ سام سنگ کی طرف سے 5 کروڑ 37 لاکھ سمارٹ فونز فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا بھر میں ہواوے کے موبائل فونز سام سنگ سے زیادہ فروخت ہوئے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہواوے کو بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا بھی ہے‘۔

کینالس نے مزید کہا کہ اپنے ہی ملک میں ہواوے کے 70 فیصد سے زیادہ سمارٹ فون فروخت ہوئے۔

ہواوے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود یہ غیر معمولی کارکردگی کی علامت تھی،تاہم دوسری سہ ماہی میں ہواوے کی ڈیوائسز کی بیرون ملک فروخت میں میں تیسری دفعہ کمی واقع ہوئی ہے

ترجمان ہواوے کا کہنا ہے کہ ہمارے کاروبار نے ان مشکل اوقات میں غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بے مثال عالمی معاشی سست روی اور چیلنجوں کی مدت کے درمیان ہم ترقی کرتے رہتے ہیں اور اپنی قیادت کی پوزیشن کو آگے بڑھاتے ہیں۔