Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران عباس نے مداحوں کو صبر اور امن سے رہنے کا پیغام دے دیا

Now Reading:

عمران عباس نے مداحوں کو صبر اور امن سے رہنے کا پیغام دے دیا

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے مداحوں کے لیے پیغام جاری کر دیا۔

اداکار عمران عباس نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نےاپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار اپنے گھر کے باغ میں بیٹھے ہیں اور ہمیشہ کی طرح پُرکشش نظر آرہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CCbzQCCplDl/?utm_source=ig_web_copy_link

عمران عباس کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں اداکار نے لکھا کہ امن ایک ایسا عمل ہے  جو روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ کیا جاتا ہے جس کے ذریعے ہم آہستہ آہستہ اپنی منفی رائے کو بدلتے ہیں اور اپنے مقصد میں آنے والی رکاوٹوں کو ختم کر دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اور پھر اپنے مقصد کے لیے نئے ڈھانچے کی تعمیر کرتے ہیں جو ہمارے لیے مفید ہوتا ہے۔

Advertisement

اداکار عمران عباس نے لکھا کہ اِسی لیے میں کہتا ہوں کہ آپ کسی بھی کام کو کرنے میں جلد بازی نہ کریں۔

اداکار نے کہا کہ ہر کام کو پُرسکون انداز میں سرانجام دیں تاکہ آپ کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب عمران عباس نے بتایا کہ جب بھی آپ کوئی کام کریں تو آپ خود کو اندرونی طور پر بھی سکون سے محروم نہ کریں پھر چاہے آپ کے سامنے دُنیا کی کتنی ہی بڑی پریشانی کیوں نہ ہوں، کبھی بھی صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔

اِس سے قبل عمران عباس نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ چاہے جیسے بھی حالات ہوں ہمیشہ مثبت رہیں اور اپنی زندگی کے روشن پہلو دیکھیں۔

یاد رہے کہ اداکار نے لکھا تھا کہ آپ اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جتنی زیادہ محنت کریں گے تو آپ اُس کو حاصل کرنے کے بعد خود پر اُتنا ہی زیادہ فخر محسوس کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران عباس کی صرف 7 گھنٹے قبل کی گئی اِس معنی خیز پوسٹ کو اب تک 24 ہزار سے زائد افراد لائک کرچکے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملائکہ اروڑہ کے بیٹے کا والدہ سے دلچسپ سوال؛ ویڈیو وائرل
اے آر رحمان ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند
دیپیکا پڈوکون نے کونسا نیا شوق اپنایا، تصویر شیئر کردی
کے پاپ گلوکار کا کوریا میں مسجد تعمیر کرنے کا اعلان
نماز روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، نورا فتحی
بگ بی کی واپسی کیساتھ 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے اگلے سیزن کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر