پنجاب بھر میں قیمت سے کم پیٹرول دینے پر 335 پیٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمۂ اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر کے پیٹرول پمپس کی چیکنگ کے دوران قیمت سے کم پیٹرول دینے پر 335 پیٹرول پمپ سیل کر دیئے۔
ترجمان محکمۂ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق خصوصی مہم کے تحت رواں ماہ میں 1 ہزار 632 پیٹرول پمپس چیک کیے گئے، جبکہ ناپ میں کمی ثابت ہونے پر مختلف شہروں میں 335 پیٹرول پمپس سیل کیے گئے۔
مہم کے دوران مختلف پیٹرول پمپس کو 37 لاکھ 87 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے جن میں ریجن اے میں 23 اور ریجن بی میں 72 پیٹرول پمپس کو سیل کیا گیا۔
گوجرانولہ میں 84، فیصل آباد میں 46 ، سرگودھا میں 7، ساہیوال میں 24، ملتان میں 57، بہاول پور میں 3، راول پنڈی میں ایک پمپ کو سیل کیا گیا ہے
ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ عوامی مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
