Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارمینہ خان بھی یاسر حسین کے حق میں میدان میں آگئیں

Now Reading:

ارمینہ خان بھی یاسر حسین کے حق میں میدان میں آگئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ ارمینہ خان اداکار یاسر حسین کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آگئیں۔

اداکارہ ارمینہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے شکار اداکار یاسر حسین کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں قدم رکھ دیا۔

ارمینہ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یاسر حسین کو سوشل میڈیا پر ہراساں اور دھونس کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1283449315814445057

اداکارہ نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ یاسر حسین ایک عوامی شخصیت ہیں لیکن میں نے اُن کے خلاف سوشل میڈیا پر جو تبصرے اور کمنٹس پڑھے ہیں وہ فرسودہ اور نفرت انگیز ہیں۔

Advertisement

اداکار یاسر پر کی جانے والی تنقید کے حوالےسے ارمینہ نے کہا کہ ہر پاکستانی کو اپنی رائے کا اظہار خیال کرنے کی اجازت ہے اِسی طرح یاسر حسین کے پاس بھی یہ حق ہے کہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کرے۔

اُنہوں نےشدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یاسر اور اُن کی فیملی کو نازیبا ناموں سے پُکارنا بند کریں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کے اِس ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے مخالف ردعمل دیتے ہوئے اِس مسئلے پر اپنی رائے کا اظہار خیال کیا۔

اس حوالے سے نازیہ نامی صارف نے ٹوئٹ کیا کہ یاسر حسین کو کچھ بھی بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے یا پھر اپنی رائے کو اظہار کرنے کے بعد ہر طرح کے نتائج کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

صارف نے لکھا کہ یاسر نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی منفی تصویر پیش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پھر بھی تُرک فنکاروں کا پاکستان میں دل سے استقبال کریں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یاسر حسین نے ترک اداکارہ اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

یاسر حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں سے مشورہ مانگتے ہوئے اپنی رائے دی تھی اور کہا تھا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبیسڈر پاکستانی ہونی چاہئے، نہ بھارتی اور نہ ہی تُرکش؟

 انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ آباد بھی لکھا تھا۔

یاسر نے کہا تھا کہ ’کیا ماہرہ، صبا، سونیا، منال، ایمن، زارا، ہانیہ، ثنا، یمنیٰ، ارمینہ، سارہ، حرا میں سے کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن سکے؟

واضح رہے کہ اداکار یاسر نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے اہلیہ اقراء عزیز کا نام اس لیے نہیں لیا کہ وہ پہلے ہی ایک موبائل کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر ’ڈان‘ کے کردار میں واپسی متوقع
فلموں کو فروغ دینے کے لیے سنیما لائسنسنگ فیس میں کمی کا اعلان
ٹیلر سوئفٹ کا البم نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب
اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن کب ریلیز ہوگا؟
اسپائیڈر مین 4 کے متعلق ٹام ہالینڈ نے کئے اہم انکشافات
کیارا اڈوانی اداکارہ بننے سے پہلے کیا کام کرتی تھیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر