Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہالی ووڈ کی اداکارہ نایا ریویرا کی لاش کی شناخت ہو گئی

Now Reading:

ہالی ووڈ کی اداکارہ نایا ریویرا کی لاش کی شناخت ہو گئی

ہالی ووڈ کی 33 سالہ معروف اداکارہ نایا ریویرا جھیل میں سیر کرنے کے دوران لاپتا ہوگئیں تھیں تاہم اُن کی ڈیتھ باڈی مل گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کو پیر کے روز کیلیفورنیا کی جھیل سے اداکارہ نیا ریویرا کی لاش ملی ہے جہاں وہ گذشتہ ہفتے اپنے 4 سالہ بیٹے کے ساتھ کشتی کے سفر کے دوران ڈوب گئیں تھیں۔

اس حوالے سے وینٹورا کاؤنٹی شیرف بل ایوب نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رویرا کی لاش مل گئی ہے

انہوں نےبتایا ک جانچ پڑتال میں ان کی خود کشی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کی لاش کو مکمل پوسٹ مارٹم کیا ہے۔

Advertisement

اداکارہ کے دانتوں سے ان کی شناخت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

33 سالہ رویرا کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ لاس اینجلس کے شمال مغرب میں ایک گھنٹہ کی مسافت پر اپنے کیمپنگ اور تفریحی مقام پر اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ کشتی کرائے کے دوران ڈوب گئیں ہو گی۔

پروڈیوسر وائلا ڈیوس نے ٹویٹ میں اداکارہ نیا ریورا کے گھر والوں سے افسوس کیا اور اداکارہ کے لیے دعائیں کیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ 2020 میں یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

 20 فاکس ٹیلی ویژن اور فاکس نے ایک بیان میں کہا اداکارہ میں بہت زیادہ کام کرنے کے ساتھ ایک زبردست ٹیلنٹ بھی موجود تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ اداکارہ 8 جولائی کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے قریب دوپہر کو اپنے 4 سالہ بیٹے کے ساتھ لاس اینجلس سے 45 میل دوری پر واقع پیرو جھیل کی سیر کرنے پہنچی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے مقامی نشریاتی اداروں اور ریسکیو حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ نے جھیل کی سیر کرنے کے لیے کرائے پر بوٹ حاصل کی تھی اور وہ بیٹے سمیت جھیل کی سیر کو نکلی تھیں۔

واضح رہے حکام نے بتایا کہ اداکارہ کی بوٹ کے پاس سے ایک اور بوٹ گزری، جس نے بوٹ پر تنہا بچے کی موجودگی کی اطلاع دی اور جس پر ریسکیو کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

اداکارہ نایا ریویرا جھیل میں سیر کرنے کے دوران لاپتا، ہلاکت کا خدشہ

یاد رہے کہ اداکارہ کے بچے نے ریسکیو حکام کو بتایا کہ ان کی والدہ جھیل میں نہانے کے لیے اتری تھیں، تاہم جھیل میں اترنے کے بعد وہ واپس نہیں آئیں۔

Advertisement

دوسری جانب حکام نے تصدیق کی کہ کرائے پر حاصل کی گئی بوٹ پر اداکارہ کو دیا گیا لائف سیونگ جیکٹ بھی ملا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جیکٹ کے بغیر پانی میں اتریں یا حادثاتی طور پر گر گئیں۔

دوسری جانب نایا ریویرا نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، تاہم انہوں نے فلموں میں اداکاری کی شروعات 2011 میں کی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ نایا ریویرا نے مجموعی طور پر 3 درجن کے قریب فلموں اور ڈراموں میں کام کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملائکہ اروڑہ کے بیٹے کا والدہ سے دلچسپ سوال؛ ویڈیو وائرل
اے آر رحمان ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند
دیپیکا پڈوکون نے کونسا نیا شوق اپنایا، تصویر شیئر کردی
کے پاپ گلوکار کا کوریا میں مسجد تعمیر کرنے کا اعلان
نماز روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، نورا فتحی
بگ بی کی واپسی کیساتھ 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے اگلے سیزن کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر