Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی وبا: متاثرہ مریضوں میں سونگھنے اور ذائقے کی حس کتنے عرصے تک بحال ہوتی ہے ؟

Now Reading:

عالمی وبا: متاثرہ مریضوں میں سونگھنے اور ذائقے کی حس کتنے عرصے تک بحال ہوتی ہے ؟
امریکی محققین کا دعویٰ

عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں میں سونگھنے اور ذائقے کی حس کتنے عرصے تک بحال ہوتی ہے، اٹلی میں کی جانے والی تحقیق میں بتا دیا گیا۔

تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس کے 10 فی صد مریضوں میں ممکن ہے کہ ایک ماہ بعد بھی سونگھنے اور ذائقے کی حس بحال نہ ہو سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 10 میں سے ایک فرد کو ایسا ہو سکتا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر بھی ذائقے اور سونگھنے کی حس واپس نہ پا سکے۔

اس کے علاوہ ایک ماہ میں صرف نصف تعداد کی چکھنے اور سونگھنے کی حس بحال ہو سکی، 40 فی صد کی علامات میں بہتری آئی جب کہ 10 فی صد کی علامات میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

دوسری جانب مسلسل کھانسی اور بخار کے ساتھ ساتھ اب کورونا وائرس کی علامات میں ذائقے اور سونگھنے کی حس میں تبدیلی بھی اہم علامت کے طور پر شامل ہو چکی ہے۔

Advertisement

یاد رہے اس تحقیق میں کورونا وائرس میں مبتلا 187 اٹلی کے شہریوں کا مشاہدہ کیا گیا۔

اس حوالے سے اطالوی یونیورسٹی پاڈوا کے ڈاکٹر پاؤلو باسکولو ریزو نے بتایا کہ جن لوگوں کو شدید علامات لاحق تھیں انھیں بہتر ہونے میں زیادہ وقت لگا۔

 ڈاکٹر پاؤلو اور ان کی ٹیم نے اپنے مقالے میں لکھا کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کیسز کی جتنی بڑی تعداد ہے اس کے پیش نظر یہ امکان ہے کہ بڑی تعداد میں مریضوں کو یہ حسیات نہ مل سکیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں لوگون کی سوگھنے اور ذائقے کی حس پر اثر پڑا تھا جس کی وجہ سے اس تحقیق کو کیا گیا تاکہ بہتر وجوہات سامنے آسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزہ یا کیلوریز میں کمی، وزن گھٹانے میں کونسا عمل مؤثر ثابت ہوتا ہے؟
وزن میں کمی کا نیند سے کیا تعلق ہے؟
خوش رہنا چاہتے ہیں تو اِن باتوں پر عمل کریں!
پھلوں اور سبزیوں کو ذخیرہ کرنے کے 5 طریقے جانیے
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر