سجل علی کو خوبصورت تحفہ اور خط بھیجنے والا، آخر کون؟


اریبہ نثارویب ایڈیٹر

31st July, 2020

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کو خوبصورت تحفہ اور خط بھیجنے والا کون ہے،اداکارہ نے بتا دیا۔

اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوریز میں کچھ گفٹ اور ایک طویل خط شیئر کیا اور ساتھ ہی اپنی مداح کو ٹیگ بھی کیا۔

https://www.instagram.com/p/CDI53iJpdnL/?utm_source=ig_web_copy_link

اداکارہ نے بتایا کہ اُنہیں ان کے مداح کی جانب سے ایک خوبصورت تحفہ اور خط موصول ہوا ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سجل نے تمام مداحوں سے محبت کا ظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر تحفہ دینے والی مداح کا شکریہ ادا کیا۔

سجل کی مداح نے سجل کیلئے لکھے گئے خط میں اپنی محبت اور دلی رغبت کا اظہار کیا کہ سجل کا دنیا میں ہونا ایک بہترین احساس ہے۔

اس کے عالاوہ ساتھ ہی مداح نے یہ فرمائش بھی کی کہ وہ احد اور اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہا کریں۔

اداکارہ کے مداح نے خط کے ساتھ سجل کے کیرئیر سمیت عام طور پر تہواروں میں شیئر کی جانے والی تصویروں کا ایک کارڈ نما تحفہ بھی بھیجا جو سجل کو بے حد خوبصورت لگا۔

اس کارڈ کی ایک مختصر ویڈیو بھی سجل نے اپنی اسٹوری میں شیئر کی۔

دوسری جانب سجل کی مداح نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے 5 ماہ قبل یہ خط اور تحفہ ان کے گھر بھیجا تھا، اور پانچ ماہ بعد سجل نے اس پر ردعمل دیا۔

واضح رہے اداکارہ سجل اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے مظبوط تعلق قائم رکھتیں ہیں۔