Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کیلئے ایپلی کیشن کےاجرا کی منظوری

Now Reading:

وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کیلئے ایپلی کیشن کےاجرا کی منظوری
اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک بھر میں ٹائیگر فورس کے لیے ایپلی کیشن کے اجراء کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ منظوری اپنے معاون خصوصی برائے یوتھ عثمان ڈار کے ساتھ ملاقات میں دی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ٹائیگر فورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بتایا جائے کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے میں کتنا کردار ادا کیا، عوامی نمائندوں کی جانب سے نوجوان رضا کاروں کی سرپرستی ضروری ہے،وزیراعظم نے کہا کہ ٹائیگر فورس مستقبل میں ملک کا قیمتی اثاثہ بننے جا رہی ہے۔

ملاقات کے بعد معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگرفورس کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس سے کورونا وائرس سے متاثرہ ہاٹ اسپاٹ کی فوری نشاندہی بھی ممکن ہوگی جب کہ ٹائیگر فورس کی ٹیمیں بناکر کپتان اور وائس کپتان بھی نامزد کیے جائیں گے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ایپلی کیشن کے ذریعے ٹائیگر فورس کو ضلع، تحصیل، یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر مانیٹر کیا جاسکے گا، ایپلی کیشن کے ذریعے اسمارٹ لاک ڈاؤن پرعملدرآمد کروانے میں بھی آسانی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر