ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صحت سے متعلق وکی پیڈیا پر افواہیں پھیلانے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے وکی پیڈیا پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صحت سے متعلق غلط خبروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا شرپسند عناصر کی جانب سے وکی پیڈیا کو ہیک کر کے افواہیں پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں عائشہ فاروقی نے یہ بھی کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وزیر خارجہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ کی صحتیابی کے لیے پاکستان اور بیرون ممالک سے آنے والے پیغامات اور نیک خواہشات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی گزشتہ روز آڈیو پیغام میں اپنی صحت سے متعلق جھوٹی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا تھا جنہوں نے انکی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔۔
واضح رہے گزشتہ روز بھارتی شر پسندی کا ایک اور مظاہرہ, ویکی پیڈیا پر کورونا کے باعث کوارینٹاین شدہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو مرحوم ظاہر کر دیا تھا۔
ویکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیرخارجہ سے متعلق غلط خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ میری وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
وزیرخارجہ کے خلاف سازش، ویکی پیڈیا پر وزیرخارجہ کو مرحوم ظاہر کردیا
وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ ویکی پیڈیا پر میرے پیچ کی پروفائل کو تبدیل کیا گیا اورمیرے احباب اور اہل خانہ کو پریشان کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا میری وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا تھا کہ اللہ کا بہت شکر ہے میں بالکل خیریت سے ہوں اور صحتیابی کی طرف گامزن ہوں میری صحت سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News