Advertisement
Advertisement
Advertisement

راحت فتح علی خان کا نیا گانا ریلیز

Now Reading:

راحت فتح علی خان کا نیا گانا ریلیز

پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا’غم عاشقی تیرا شکریہ‘ دنیا بھر میں بیک وقت ریلیز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان نے اردو دنیا کی نامور شاعرہ پروین شاکر کے کلام کو گیت کی شکل دے کر اپنے سننے والوں کے لیے عید کا تحفہ غمِ عاشقی تیرا شکریہ کی شکل میں لائے ہیں۔

یاد رہے اس گیت کی موسیقی نوجوان میوزک ڈائریکٹر کامران اختر نے ترتیب دی ہے۔

جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے اسے شاندار انداز میں پروڈیوس کیا ہے۔

Advertisement

سلمان احمد اس سے قبل استاد راحت فتح علی خان کا سپر ہٹ سونگ ’محبت بھی ضروری تھی‘پروڈیوس کر چکے ہیں۔

استاد راحت فتح علی خان نے بتایا کہ ’غم عاشقی تیرا شکریہ‘عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کررہے ہیں۔

راحت فتح علی نے بتایا کہ اس گانے کے ابتدائی بول ہمارے ملک کی نامور شاعرہ پروین شاکر کے لکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ غم عاشقی سے خود کبھی نہیں گزرا، ساری زندگی موسیقی سے عشق کیا۔

گلوکار نے بتایا کہ تخلیق وقت مانگتی ہے، کورونا کی وجہ سے اپنے نئے گانے تخلیق کرنے کا وقت ملا اور ’غم عاشقی تیرا شکریہ‘ اسی وقت میں بنایا۔

واضح رہے گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ یہ گیت میرے مداحوں کے لیے عید کا تحفہ ثابت ہوگا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر