Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ نے لانڈھی میں لگی آگ کا نوٹس لے لیا

Now Reading:

وزیر اعلیٰ سندھ نے لانڈھی میں لگی آگ کا نوٹس لے لیا
وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگی آگ کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو کو آگ پر قابو پانے کی ہدایت جاری کردیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ فیکڑی میں کام کرنے والے مزدوروں کی زندگیاں ہر ممکن بچائی جائیں جبکہ مزید فائر ٹینڈرز کی ضرورت ہو تو دیگر اداروں سے حاصل کی جائیں اور آگ لگنے لے مقام کی مکمل انکوائری کرکے کے رپورٹ دی جائے۔

دوسری جانب ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ سول انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی ٹیم اور 3 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں حصہ لے رہے ہیں۔

کراچی آگ پر قابو پانے کیلۓ مجموععی طور پر 15 فاٸرٹینڈرز اور دو 2 اسنارکل کی مدد سے کوششیں جاری ہیں جب کہ پاکستان نیوی کے ایک فاٸرٹینڈر اور ایک اسنارکل اور بحریہ ٹاٶن کی دو 2 فاٸرٹینڈرز کی مدد سے تاحال کوششیں جاری ہے۔

Advertisement

کراچی میں آتشزدگی، آگ نے 3 فیکٹریوں کو لپیٹ میں لے لیا

واضح رہے اس سے قبل شہر قائد کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تھا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق آگ گتے، پلاسٹک اور کپڑے کی فیکٹریوں میں لگی۔

فائر بریگیڈ حکام نے کہا تھا کہ آگ بجھانے میں 3 فائر ٹینڈرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ آگ کی شدت زیادہ ہے،  اس لیے مزید فائر ٹینڈرز روانہ کیے جارہے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے مزید کہا تھا کہ فیکٹریوں سے تمام لوگوں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں کچھ غیر ملکی بھی تھےانہیں بھی باہر نکالیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر