پاکستانی اداکارہ ایشل فیاض تیزی سے کامیابی حاصل کر رہیں ہیں۔
اداکارہ ایشل فیاض نے اپنی پہلی فلم میں عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد کامیابی ان کے مقدر کا حصہ بن گئیں۔
ذرائع کے مطابق ایشل فیاض نے ایک اور فلم سائن کرلی ہے اور معروف ہدایت کار فاروق مینگل نے انہیں اپنی نئی فلم کے لیے کاسٹ کرلیا۔
یاد رہے کہ ایشل فیاض نے کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے اور ان کی یہ نئی فلم بھی جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
دوسری جانب فلم کی کاسٹ اور کہانی ابھی بھی ایک راز ہے اور ٹیم اس کے تمام تر اعلانات ختم ہونے کے بعد ایک زبردست دھماکے کے ساتھ اعلان کرے گی۔
تاہم ایشل، ہدایت کار فاروق مینگل کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوش ہیں۔
اس حوالے سے اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا فلم میں کردار اس سے پہلے سے کئے ہوئے کرداروں سے بالکل مختلف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے ذیادہ تفصیل نہیں بتاؤں گی کیونکہ سب کو سسپنس میں رکھنا چاہتی ہوں۔
اس سے قبل وہ خلیل الرحمان قمر کی ہدایت کاری میں کاف کنگنا میں سمیع خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں چکی ہے۔

اس قبل ایشل کو ڈراما سیریل ’آبرو‘، ’تعبیر‘ اور ’ہتھلیی‘ جیسے ڈراموں میں شاندار پرفارمنس کی وجہ سے پسند کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں جاری وبائی بیماری کی وجہ سے شوٹنگ 25 جولائی سے سخت ایس او پیز کے تحت شروع ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
