قربانی کے جانوروں کی آن لائن خرید و فروخت کے لیے بکرا منڈی آن لائن موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی۔
موبائل ایپ حکومت پنجاب اور کمشنر لاہور کی ہدایت پر پنجاب آئی ٹی بورڈ اور لاہور کیٹل مارکیٹنگ کمپنی نے وضع کی ہے۔ ایپ سے شہری عیدالاضحیٰ کے لیے گھر بیٹھے قربانی کے من پسند جانورخرید سکتے ہیں۔
ایپ کورونا پھیلاؤ میں کمی لانے اور بکرامنڈیوں میں رش کم کرنے کے پیش نظر وضع کی گئی ہے۔

ایپ میں جانوروں کی تصاویر، عمر، وزن، اقسام، نسل، قیمت اور دیگر تفصیلات موجود ہیں۔
جانوروں کی خرید و فروخت ایپ میں اکاؤنٹ بنا کر کی جا سکتی ہے۔
بکرا منڈی ایپ اب گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.pitb.bakarmandi

بکرا منڈی موبائل ایپ کے ذریعے جانور فروخت کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔خریدار کے لیے اکاؤنٹ بنانے کے لیے نام اور موبائل جبکہ فروخت کے لیے شناختی کارڈ نمبربھی لکھنا لازمی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
