شہر قائد میں عید الاضحیٰ پر بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ


رومیصہ ملکویب ایڈیٹر

02nd August, 2020
لوڈ شیڈنگ

شہر قائد میں عید الاضحیٰ پر  کیبل فالٹس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری رہی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کی عوام عید کے دن  بھی بجلی سے محروم رہی ،  عید الاضحیٰ کے پہلے دن کورنگی، شاہ فیصل اور پہلوان گوٹھ میں بجلی کا 9 گھنٹے طویل بریک ڈاؤن رہا۔

کے الیکٹرک کا اس بارے میں کہنا ہے کہ گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثرہوگیا اور 130 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

 واپڈا ٹاؤن، نشیمن اقبال، حمزہ ٹاون، جوہر ٹاون، کوٹ لکھپت ،چونگی امرسدھو،نشتر کالونی، ایگریک ٹاون، علی پارک، بیگم کوٹ کے علاقے ،کوٹ محمدی، بلال گنج، آر اے بازار، نشاط کالونی، گلشن نواں کوٹ، بند روڈ کے متعدد علاقوں  میں  بارش  ہوتے   ہی  بجلی  غائب ہوگئی۔ ۔