لاہور کی سیشن کورٹ میں پاکستان کی نامور خوبرو ورسٹائل اداکارہ صباقمر اور گلوکار بلال سعید کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں صبا قمر اوربلال سعید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

اداکارہ اورگلوکارنے عدالت سے استدعا کی کہ اُن کی جان کو خطرہ ہے اس لیے عدالت نہیں آسکتے، لہذا اُن کی حاضری معاف کردی جائے۔
https://www.instagram.com/p/CDoSOoUpHlo/?utm_source=ig_embed
عدالت نےحاضری معافی کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔
ہمیں احساس ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں جو کچھ ہوا ہے اس سے آپ کے جذبات کو گہری چوٹ پہنچی ہے۔ ہم بحیثیت مسلمان ، مہذب انسان اور فنکار کی حیثیت سے ، کبھی بھی اسلام یا کسی دوسرے مذہب ، نسل ، ذات ، رنگ یا مسلک کی توہین اور رسوائی نہیں کریں گے۔ pic.twitter.com/3IcJZUjITD
— Bilal Saeed (@Bilalsaeedmusic) August 9, 2020
واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید پر مسجد وزیر خان میں ویڈیو شوٹنگ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد سیکرٹری اوقاف نے نجی پروڈکشن ہاوس کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کر دیں تھیں اور اب یہ معاملہ عدالت میں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
