آئی ایس پی آر کا کشمیریوں کے لئے نیا نغمہ جاری


رومیصہ ملکویب ایڈیٹر

02nd August, 2020
نغمہ

آئی ایس پی آر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و جبر کا شکار کشمیریوں کیلیے نیا نغمہ جاری کردیا ہے۔

پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کشمیریوں کی آواز بنتے ہوئے معروف گلوکار شفقت امانت علی کا نیا گانا ریلیز کردیا۔

آئی ایس پی آر نے 5 اگست کی مناسبت سے نیا گانا جاری کردیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ اس میں ایک کشمیری بھی گانے کا مرکزی کردار ہے۔

گانے کا عنوان ہے ”جا چھوڑ دے میری وادی“۔

نغمے کا آغاز ایک گھڑی کی آواز سے ہوتا ہے جو ان پچھلے365 دنوں کی یاد دلاتا ہے جب سے کشمیری محاصرے میں ہیں۔ ایک سال سے کشمیریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔

 واضح  رہے کہ  5  اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 منسوخ اور ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے دو ٹکروں میں تقسیم کرکے غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا۔